فہد نیوز! گرمیوں میں یہ چھوٹا سا عمل کرلو ، باہر 50ڈگری گرمی بھی ہو تو نہیں لگے گی، آزمامودہ عمل ۔۔۔اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو روزمرہ خورا ک مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ انسان کو خوش رنگ ، خوش ذائقہ اور فرحت بخش جیسے عظیم تحفے سے نوازا ہے۔ فالسہ بھی انہی پھلوں میں سے ایک پھل ہے
جو خوشنما ہونے کے ساتھ ساتھ خوش ذائقہ بھی ہے۔ اس کے انسانی جسم کے لیے لاتعدادفوائد ہیں۔ اللہ کے شکر سے یہ پھل ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفو ظ رکھتاہے۔ فالسہ کا آغاز برصغیراور جنوب مشرقی کے دیگر حصوں سے ہوا۔ ان حصوں پر پاکستان ، سری لنکااور بنگلا دیش موجود ہیں۔ بیسویں صدی کے ابتدائی حصے میں اس پھل کو انڈونیشیا اور فلپائن میں متعارف کروایا گیا۔ اب وہاں سے ہوتا ہوا اب ساری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ اب یہ تھائی لینڈ ، ویت نام ، کمبوڈیا وغیرہ میں بھی کاشت کیا جاتا ہے ۔ بہت کم مغرب ممالک ہیں۔ جہاں پر فالسہ کی کاشت کی جاتی ہو۔ حالانکہ کچھ باغبان اور تحقیقی لیبارٹریز والے اس پھل کو دلچسپی سے یا تعلیمی مقاصد کے لیے اگاتے رہتے ہیں۔
کیونکہ فالسہ نہ صرف غذائیت بخش پھل ہے۔ بلکہ اس کا پودا اور بھی بہت سے کام آتا ہے۔ اس کے پتوں کا رنگ سبز ہوتاہے۔اس کے پتے دیکھنے میں دل کی شکل ہوتے ہیں۔ جن کی لمبائی بیس سینٹی میٹر اور چوڑائی سولہ اعشاریہ دو پانچ ملی لیٹر ہوتی ہے۔ ان میں موسم بہار میں چھوٹے چھوٹے پیلے رنگ کے پھول نکلتے ہیں۔ جن کی پتیوں کی لمبائی دو ملی میٹر ہوتی ہے۔ پھل گول ہوتا ہے اور اس کا رنگ سرخ سیاہی مائل ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ ترش نسبتاً میٹھا اور انتہائی لذیذ ہوتا ہے۔ اس کے پھل میں پانچ ملی میٹر چوڑا بیج پایا جا تا ہے۔ فالسہ کا درخت چار سے آٹھ میٹر تک اونچائی والا ایک چھوٹا درخت ہوتا ہے ۔ فالسہ کی لکڑی سے ٹو کریاں بنتی ہیں۔ اور آرائشی سامان بھی تیار کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اس کے آرائشی باڑ بھی لگائی جاتی ہے۔ اس کے پتوں سے بیڑی بھی بنائی جاتی ہے۔ گرمیوں میں فالسہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔فالسہ میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد بھی پائے جاتےہیں۔ فالسہ کا شربت بلڈ پریشراور سردرد میں بھی فائدہ مند ہے۔ شدید گرمی اور لو میں فالسہ کا شربت سن سٹروک سے محفو ظ رکھتا ہے۔ موسم گرما کے پھل فالسہ میں اکیاسی فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور نشاستہ بھی موجود ہوتاہے۔ فالسہ میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق فالسہ جگر کے امراض میں فائدہ مند ہے اور یرقان کے مریضوں کےلیے مفید ہے۔ اب آپ کو مختلف بیماریوں کےلیے فالسے کے کچھ نسخے بتاتے ہیں۔
شوگر کےلیے : آدھا کپ فالسہ کوٹ کر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ صبح چھان کر صرف پانی پی لیں۔ باقی آمیزہ پھینک دیں۔ پیٹ درد کےلیے : فالسہ آدھا کپ ایک چٹکی اجوائن ، سفید زیرہ بھناہوا، آدھا چمچ ، کالا نمک ایک چٹکی تمام اجزاء کو بلینڈ کرکے پی لیں۔ درد دور ہوجائےگا۔قبض کے لیے: فالسہ آدھا کپ ادرک ایک چھوٹاٹکڑا ، کالا نمک ایک چٹکی ، زیرہ آدھا چمچ ۔ بلینڈ کریں۔ اور پی لیں۔ قبض کا مسئلہ حل ہوجائےگا۔ دست کےلیے : آدھا کپ فالسہ، ایک گلاس پانی کےساتھ بلینڈ کرکے چھان کر اس میں ایک چمچ بھیگا ہوا تخم ملنگا پی لیں۔ موشن رک جائیں گے۔ دل کے امراض کےلیے : آدھا کپ فالسہ، مصری ایک چمچ ، سونف آدھا چمچ ، عرق گلاب دو چمچ ۔
ان تمام اجزاء کو بلینڈ کرنے سے پینے سے بلڈپریشر کم ہوتاہے۔ یہ شربت معدے ، جگر اور دل کو بھی طاقت دیتاہے
اپنی رائے کا اظہار کریں