فہد نیوز! ساس اور بہو کا رشتہ تو زمانوں سے ہی موضوع بحث بنا اور اس رشتہ میں کھٹاس اور مٹھاس دونوں ہی شامل رہتے ہیں۔۔۔لیکن شوبز میں کام کرنے والی لڑکیاں پنی ساس کے دل پر راج کرتی ہیں۔۔۔وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ ساس سے دوستی ان کے گھر کا سکون بن سکتی ہے۔۔۔ پہلے تو اس گھر میں راج کرتی تھیں سائرہ یوسف لیکن اب جگہ بدل گئی ہے اور صدف کنول بہو بن کر آگئی ہیں۔۔۔
لیکن ساس اتنی پیاری ہیں کہا نہوں نے نا تو سائرہ کے ساتھ کبھی برا رویہ رکھا اور نا ہی صدف کو کسی بھی کمی کا احساس ہونے دیتی ہیں۔۔۔سسرال میں سب سے زیادہ پیار دینے والی ہیں ہی مسز بہروز سبزواری۔۔۔جو پنی بہو کے ساتھ انہی کی طرح تیار ہوتی ہیں۔۔۔ان کی گوسپ کا حصہ بھی بنتی ہیں اور کبھی بھی کسی بات کو مسئلہ نہیں بناتیں۔۔۔ حنا الطاف کی شادی ایک ایسے لڑکے سے ہوئی ہے جو اپنی ماں کی پسند کا بہت کرتا ہے احترام ۔۔۔آغا علی نے اپنی ماں کو بہت کم عمری میں بیوہ ہوتے دیکھا اور زندگی میں بہت سارے مقامات پر تنہا پایا۔۔۔اسی لئے وہ ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے تھے جو ان کی ماں کی سہیلی بن کر رہے۔۔۔اور حنا الطاف نے انکا یہ خواب سچ کر دکھایا۔۔۔دونوں ساس بہو میں خوب جمتی ہے اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ آغا علی اپنی بیگم کے دیوانے ہیں۔۔۔ اداکارہ عائشہ خان نے یوں بھی شادی کے بعد میڈیا کی دنیا سے تو کنارہ کر لیا ہے
اور وہ ایک مکمل گھریلو زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔اس زندگی میں انہوں نے اپنی ساس کو اپنا بہترین دوست بنالیا ہے اور وہی ان کی سکھ دکھ کی بہترین ساتھی ہیں۔۔۔عائشہ کو اپنی ماں کی طرح ان سے محبت ہے اور وہ ان کا بہت خیال کرتی ہیں- سجل احد تو ایک بہت ہی خوش مزاج لڑکی ہے اور جب شادی ہوئی شوبز کے سب سے ہینڈسم لڑکے سے تو لڑکے کی ماں کا سامنا بھی کرنا تھا۔۔۔لیکن مزیدار بات یہ ہے کہ ساس تو پہلے دن سے ہی بن گئیں سجل کی بہترین دوست۔۔۔سجل نے اپنی سگی ماں کو کھونے کے بعد اپنی ساس کو ہی اپنی زندگی کا بہترین ساتھی بنالیا ہے۔۔دونوں ایک دوسرے کی خوب حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور حال ہی میں جب سجل کو ایورڈ ملا تو ساس نے خاص طور پر انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد دی۔۔
اپنی رائے کا اظہار کریں