علمی سپاٹ ! محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر سے ملک میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ آج کے دوران اسلام آباد سمیت گلگت کشمیر خیبرپختونخواہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ہیں ۔ اس کےعلاوہ آج جنوبی مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کی شروعات ہوگی ۔کل تک بلوچستان کہ جنوبی مشرقی بلائی علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں۔جبکہ آج دير رات سے کل کے دوران بالائی مغربی سندھ میں درمیانی سے ہلکی بارش کے امکانات ہیں
اور کراچی سمیت سندھ کہ دیگر علاقوں میںہلکی بارش سے بوندا باندی کے امکانات ہیں۔کل سے پرسوںکے دوران پنجاب کہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں اس وقت مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔؎
محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے جب کہ مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔ Weather News in urdu. Pakistan News in Urdu
اپنی رائے کا اظہار کریں