پنکھا صاف کرنے کا شاندار طریقہ، اب گندے سے گندا پنکھا منٹوں میں صاف وہ بھی فرش گندا ہوئے بغیر

پنکھا صاف

فہد نیوز! اکثر دیکھا گیا ہے کہ دھول مٹی کے باعث پنکھا بہت جلدی گندا ہوجاتا ہے اور خواتین کے لیے اسکی صفائی کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن آج ہمارے بتائے گئے طریقے سے آپ کا پنکھا منٹوں میں صاف ہوجائے گا وہ بھی فرش گندا ہوئے بغیر۔ اب آپ پنکھے تک ہاتھ پہنچانے کے لئے ٹیبل ، اسٹول یا پھر سیڑھی کا استعمال کریں۔پھر ایک پرانے تکیے کا غلاف لیں جسے دوبارہ استعمال نہ کرنا ہو۔

پھر ایک کپڑے کی مدد سے سرکے اور پانی کے مکسچر کو تکیے کے غلاف میں اندر جانب چھڑکیں اور اب غلاف کو پنکھے کی پنکھڑی کے اندر کی طرف لگائیں۔ اب صحیح سے دونوں ہاتھوں کی مدد سے صاف کریں اس طرح آپ کا پنکھا مکمل طور پر صاف اور چمکدار ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ آپ ویکیوم کلینر کی مدد سے بھی پنکھا صاف کر سکتے ہیں- متعدد کمپنیاں ویکیوم کلینر میں برش کی مدد سے صفائی کی سہولیات بھی مہیا کرتی ہیں-اس طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آپ باآسانی پنکھوں کی دھول مٹی صاف کرسکتے ہیں- برش کے ہینڈل کی لمبائی اتنی ہونی چاہیے کہ برش آسانی سے پنکھے تک پہنچ جائے تاکہ آپ پَروں کو درست طریقے سے صاف کرسکیں- ویکیو کلینر آن کرنے پر برش پنکھے کے پَروں سے تمام دھول مٹی کھینچنا شروع کردے گا- آہستہ آہستہ برش کو آگے کی جانب چلاتے جائیں ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے

کہ آپ کسی کپڑے سے پنکھوں کے پَر صاف کریں- عموماً صفائی کے لیے استعمال ہونے والے دستانے ہاتھوں سے پھسل جاتے ہیں اور صرف مٹی اور کچرا نیچے گر جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ کسی عام گھریلو کپڑے سے پنکھے کی صفائی کریں گی تو ایسا نہیں ہوگا- اس کے لیے آپ کو صرف ایک ایسا اسٹول یا گھریلو سیڑھی درکار ہوگی جو آپ کی رسائی پنکھے تک باآسانی ممکن بنائے- اس پر کھڑے ہوکر آپ صفائی کے لیے استعمال ہونے والے کسی اسپرے کا چھڑکاؤ پنکھے کے پَروں پر کریں اور کپڑے سے صاف کرتی جائیں- جب ایک پَر صاف ہوجائے تو وہیں کھڑے پنکھے کو گھما کر دوسرے پَر کو صاف کرلیں- اس طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آپ پورا پنکھا باآسانی صاف کرسکتی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں