بلیک ہیڈز سے نجات پانے کا آسان قدرتی طریقہ

بلیک ہیڈز

فہد نیوز! چہرے پر نکھار اور جلد کی خوبصورتی ہر کسی کو اچھی لگتی ہے اور اس کے لئے ہم سب ہی روزانہ مختلف قسم کی ٹپس کا استعمال کرتے رہتے ہیں کچھ خواتین تو روزانہ فیس ماسک اور دیگر فیس پیک لگاتی رہتی ہیں تاکہ ان کی خوبصورتی میں کمی نہ آئے مگر چہرے پر بلیک ہیڈز اگر ہو جائیں تو آپ کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔آج کے-

فوڈ میں جانیئے کھیرے کی مدد سے کیسے آپ بغیر تکلیف کے بلیک ہیڈز کو نکال سکتی ہیں۔چونکہ کھیرے میں وٹامن کے اور سی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیرے کے ایک سلائس سے جلد کا مساج کریں تقریباً 10 منٹ تک تو لازمی کریں تاکہ جلد نرم ہو جائے۔ اس کے بعد کھیرے کو بلینڈر میں ڈالیں، پھر اس میں دو چمچ دار چینی کا پاؤڈر مکس کریں اور بلینڈ کرلیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔آپ کو ٹھنڈک بھی محسوس ہوگی اور بلیک ہیڈز بھی نکل جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں