تخم ملنگا کے استعمال کا ایسا طریقہ جس سے صرف چند دن میں تیزی سے وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا

تخم ملنگا

فہد نیوز ! تخم ملنگا مشروبات میں تو آپ نے بھی ڈال کر استعمال کیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ یہ وزن بھی تیزی سے کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ چلیں آج آپ کو ایسا طریقہ بتاتے ہیں جو شاید آپ نے پہلی کبھی وزن کم کرنے کے لیئے نہ سنا ہوگا۔۔۔۔ تخم ملنگا کولیسٹرول کو بڑھنے نہیں دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔۔۔

اب جانیں وزن کم کرنے کا شاندار اور آسان ترین طریقہ جس سے بغیر کسی خاص ورزش کے آپ کا وزن کنٹرول ہوتا نظر آئے گا۔ ایک گلاس گرم پانی لیں اور اس میں دو چمچ تخم ملنگا بھگو دیں۔ اچھی طرح بھیگنے پر اس میں آدھا گلاس سادہ پانی ڈالیں اور ایک چمچ سپغول ڈال کر مکس کرلیں۔ پھر اس میں آدھی چمچہ شہد کو مکس کریں۔ دو چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چمچ لیموں کا تازہ رس ڈال کر مکس کرلیں۔ اور اس مشروب کو روزانہ نہار منہ استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے آپ کو جلد ہی فرق نظر آجائے گا۔کے بیجوں میں ہر قسم کی سوزش اور خارش کو روکنے کی ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جل میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں ۔نہ صرف یہ بلکہ جلد پر ہونے والی سرخی کو کم کرکے دانوں کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ *تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ تخم ملنگے کا تیل جلد میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا ۔تخم ملنگا سے حاصل ہونے والا تیل ہر طرح سے اسکن کے لئے مفید ہے۔

سردیوں میں اکثر چہرے کے ساتھ ساتھ کہنیوں، ایڑیوں اور ہاتھوں کی جلد خشک ہونے لگتی ہے ۔ایسی صورت میں ان حصوں پر تخم ملنگا کا تیل لگانے سے بے حد فائدہ پہنچتا ہے ۔نہ صرف سردیوں میں عام موسم میں جسم کے کسی خشک حصہ پر یہ تیل لگایا جاسکتا ہے۔ تخم ملنگا میں ایسے اجزاءبھی پائے جاتے ہیں جو چہرے اور ہاتھوں پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو روکنے میں مدد دیتے ہیں، ”تخم ملنگا کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ اور پولیٹو نیوٹرینٹ کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ اس میں ایلفا لیپوٹک ایسڈ (alfa levetik acid) موجود ہوتا ہے جو کہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ جھریوں اور لائنوں کو بننے سے روکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں