صبح سویرے نہار منہ ایک چمچ زیتون کا تیل پینے سے 7 ایسے فائدے حاصل ہوسکتے ہیں

زیتون کا تیل

فہد نیوز! زیتون کے پودے کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس کا ذکر قران میں بھی موجود ہے اس وجہ سے زمانہ قدیم سے ہی اس کا استعمال حسن و صحت کے مقصد کے لیے کیا جاتا رہا ہے- مگر تحقیق کے سبب ہر نئے روز کے ساتھ اس کے نت نئے فائدے سامنے آتے جارہے ہیں- اس حوالے سے حالیہ تحقیق کے مطابق کچھ نئے انکشافات ہوئے جس کے مطابق صبح نہار منہ ایک چمچ زیتون کے تیل کو پینے سے صحت کو کیا کیافوائد حاصل ہوتے

ہیںان کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گےزیتون کا تیل ہمیشہ سے میک اپ کی اشیا کا لازمی جز رہا ہے کیوں کہ اس کا استعمال جلد پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جب کہ ایک چمچ نہار منہ زیتون کے تیل کے استعمال سے جلد پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں- اس سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور جلد پر موجود ہر طرح کے داغ دھبے صاف ہو جاتے ہیں جلد پر موجود کسی بھی قسم کے انفیکشن یا سوجن کے خاتمے میں بھی یہ اہم کردار ادا کرتا ہےجدید تحقیقات کے مطابق وہ تمام غذائيں جن میں زیتون کا تیل موجود ہوتا ہے جسم پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں اور صبح نہار منہ ایک چمچ زیتون کا تیل پینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے- 180 افراد پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہوں نے مستقل طور پر اپنی غذا میں زيتون کے تیل کا استعمال کیا ان کا وزن دوسرے افراد کے مقابلے میں کم ہوا دماغ کے خلیات کے درمیان اکثر پلاک بن جاتا ہے

یہ پلاک الزائمر کی بیماری کا باعث ہوتا ہے جب کہ زیتون کے تیل کو صبح نہار منہ استعمال سے نہ صرف یہ پلاک دور ہوتا ہے بلکہ مزيد بننے سے بھی روکتا ہے- اس وجہ سے جو افراد اس تیل کا استعمال کرتے ہیں ان کی یاداشت بہتر ہوتی ہے اور دماغی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہےعام طور پر صبح اٹھنے کے بعد اکثر افراد کو پٹھوں میں کھنچاؤ کی تکلیف ہوتی ہے- ایسے افراد کے لیے نہار منہ زيتون کے تیل کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے- اس کے علاوہ جوڑوں کے درد کے مریض بھی زیتون کے تیل کا استعمال مچھلی کے تیل کے ساتھ ملا کر کر سکتے ہیں-اس سے ان کے جوڑوں کے درمیان موجود سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے اور اومیگا 3 کی موجودگی جوڑوں کے درد کی کمی کا بھی سبب بنتی ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں